i پاکستان

کراچی، مبینہ مقابلوں میں 10 زخمیوں سمیت 13 ملزم گرفتار، اسلحہ برآمدتازترین

February 12, 2026

کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے پولیس نے مبینہ مقابلوں کے بعد دس زخمیوں سمیت 13 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔تفصیل کے مطابق سچل پولیس نے سعدی ٹائو ن کے قریب مقابلے کے بعد دو زخمیوں سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، چھینا ہوا سامان اور موٹر سائیکل برآمد کر لی، ادھر اتحاد ٹان پولیس نے دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔خواجہ اجمیر نگری پولیس نے سیکٹر B-3/5 مبینہ مقابلے کے بعد ایک زخمی سمیت دو ملزمان کو حراست میں لے لیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد کر لی، لیاری کے علاقے مرزا آدم خان روڈ کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد ایک زخمی سمیت دو ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز اور موٹر سائیکل برامد کرلی۔

گارڈن پولیس نے دھوبی گھاٹ کے قریب مبینہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو زخمیوں سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، چھینا ہوا سامان اور موٹر سائیکل برآمد کر لی، خواجہ اجمیر نگری پولیس نے سیکٹر 5A/3 کے قریب فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا، ملزم کا ساتھی موقع سے فرار ہو گیا۔قائد آباد پولیس نے بسم اللہ کالونی کے قریب فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم زخمی حالت میں پکڑ گیا جبکہ ملزم کا ساتھی فائرنگ کرتا ہوا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔گرفتار تمام ملزمان کے خلاف مختلف نوعیت کے مقدمات درج کر کے مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی