کراچی میں مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں میں تین ڈاکو زخمی حالت میںگرفتار کرلئے گئے اور اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔تفصیل کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد نمبر 4 میں گجر نالہ کے قریب سپرمارکیٹ پولیس نے مبینہ مقابلے کے دوران دو ڈاکوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران دونوں ملزمان کو گولی لگی، جنہیں فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت سید محمد عرفان اور وقاص کے ناموں سے کی گئی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش بھی کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب رسالہ پولیس نے لنڈا بازار کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔ رسالہ پولیس نے لنڈا بازار کے عقب میں گوشت مارکیٹ سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت 28 سالہ افضال ولد رفیق کے نام سے کی گئی۔گرفتار ڈاکو کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ گرفتار ڈاکو سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی