i پاکستان

کراچی، کورنگی کی فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ نے قابو پالیاتازترین

September 10, 2026

کراچی کے علاقے کورنگی مرتضی چورنگی کے قریب فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس پر فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے قابو پالیا۔فائر بریگیڈ کے ترجمان کے مطابق آگ بجھانے کیلئے کے ایم سی فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیاں اور ریسکیو 1122 کی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی اور امدادی کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔ترجمان کے مطابق آتش زدگی کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ فیکٹری میں آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی