i پاکستان

کراچی، کھلے مین ہول نے ایک اور معصوم کی جان لے لی،علاقہ مکینوں کا احتجاجتازترین

July 24, 2026

کراچی میں کھلے گٹر اور عدم توجہی کے با عث مواچھ گوٹھ کے علاقے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔تفصیل کے مطابق مواچھ گوٹھ میں سات سالہ بچہ جہانگیر کھیلتے ہوئے اچانک کھلے مین ہول میں جا گرا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت اور امدادی ٹیموں کی مدد سے بچا کی کارروائی شروع کی۔ کئی گھنٹوں کی سخت جدوجہد کے بعد بچے کی لاش کو مین ہول سے نکال لیا گیا۔معصوم بچے کی ناگہانی موت پر علاقے میں شدید غم و غصہ پھیل گیا۔ انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت اور کھلے مین ہول بند نہ کرنے کے خلاف علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا۔مظاہرین نے حب ریور روڈ نادرن بائی پاس کو دونوں اطراف سے بند کر دیا، جس کے باعث سڑک کے دونوں ٹریکس پر ہر قسم کی ٹریفک معطل ہو گئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ واقعے کے ذمہ داران کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے اور شہر بھر میں کھلے مین ہولز کو فوری طور پر ڈھانپا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی