کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹائو ن میں چوکنڈی کے قریب کھڑی بسوں میں آگ لگ گئی۔پولیس کے مطابق آگ ایک جگہ پر ساکن کھڑی بسوں میں لگی، آتشزدگی کے بعد علاقہ مکینوں نے فوری طور پر بھاگ دوڑ کر کے آگ پر قابو پا لیا۔حکام نے مزید بتایا کہ اچانک آگ لگنے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، آگ لگنے کے حوالے سے مزید معلومات لی جا رہی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی