i پاکستان

کراچی خ متعدد علاقوں میں ڈیڑھ گھنٹے بجلی کا بریک ڈائو ن،بجلی کی سپلائی متاثر ،ڈیڑھ گھنٹے بعد بحالتازترین

October 07, 2026

کراچی کے متعدد علاقوں میں رات گئے بجلی کا بریک ڈائو ن ہوا جو ڈیڑھ گھنٹے بعد بحال ہو گیا۔کراچی کے علاقے منگھوپیر، کیماڑی، نیو کراچی، سرجانی ٹان، نارتھ ناظم آباد، لائنز ایریا، لیاری، قائد آباد اور گلشنِ حدید سمیت متعدد علاقوں میں بجلی معطل رہی ۔کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ای ایچ ٹی نیٹ ورک میں ایک مختصر دورانیے کے لئے تعطل پیش آیا جس سے چند علاقوں میں بجلی کی سپلائی متاثر ہوئی۔ ترجمان کے مطابق چند متاثرہ علاقوں میں بجلی کی سپلائی بحال کی جا چکی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی کے زیادہ تر حصوں میں بجلی کی سپلائی معمول کے مطابق ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی