i پاکستان

کراچی، کار اور رکشہ میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، 2 شدید زخمیتازترین

March 28, 2026

کراچی کے علاقہ ڈیفنس فیز 6 خیابان اتحاد سگنل کے قریب کار اور رکشہ میں خوفناک تصادم میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے، زخمی ہونے والوں کی شناخت فرحان اور وقاص کے ناموں سے ہوئی ہے۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی، جاں بحق ہونے والے شخص کے ورثا کی تلاش شروع کردی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات بھی شروع کردی۔دوسری جانب کراچی کے علاقے خدا داد کالونی میں اللہ والا بریانی کے قریب ایک ہائی روف گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 3 بچیاں، 4 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں۔ اطلاع ملتے ہی چھیپا کی ایمبولینسز موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان شادی کی تقریب سے واپس گھر جا رہا تھا کہ راستے میں گاڑی میں اچانک آگ لگ گئی۔ تمام زخمی افراد خدا داد کالونی کے رہائشی بتائے جارہے ہیں۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق آتشزدگی کی ممکنہ وجہ شارٹ سرکٹ قرار دی جا رہی ہے، تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی