محکمہ جیل خانہ جات کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پرزن کانسٹیبل بھرتی کے پہلے روز ہونیوالے جسمانی ٹیسٹ کے نتائج منسوخ کر دئیے گئیہیں ۔ترجمان کے مطابق شفافیت، میرٹ اور مساوی مواقع کو یقینی بنانے کیلئے جسمانی ٹیسٹ دوبارہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ 7 جولائی کو حیدرآباد اور سکھر میں ہونے والے جسمانی ٹیسٹ دوبارہ منعقد کیے جائیں گے۔ترجمان نے بتایا کہ حیدر آباد مرکز پر جسمانی ٹیسٹ 21 جولائی جبکہ سکھر مرکز پر 22 جولائی کو ہوگا۔ امیدواروں کو نیا شیڈول ایس ایم ایس، سرکاری ویب سائٹ اور اخبارات کے ذریعے فراہم کیا جائے گا۔انھوں نے امیدواروں کو ہدایت کی کہ نئی ایڈمٹ سلپس اور تازہ معلومات کیلئے سرکاری ویب سائٹ ملاحظہ کرتے رہیں۔ ترجمان محکمہ جیل خانہ جات نے کہا کہ بھرتی کے ہر مرحلے کو شفافیت، انصاف اور میرٹ کے مطابق مکمل کیا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی