i پاکستان

کراچی، قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار ے قتل میں اہلیہ گرفتار،دیگردوملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے ج اریتازترین

October 07, 2026

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ایک اہلکار کی لاش بر آمدہوئیہے، جس کی شناخت تاجدار اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔گلستان جوہر پولیس کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے کے 29 سالہ اہلکار تاجدار اللہ کے قتل میں اہلیہ حنا کو گرفتار کر لیا گیا ہے، اور اہلکار کے قتل کا مقدمہ بھی اہلیہ حنا، یونس اور عدیل کے خلاف درج کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق شوہر کے قتل میں ملوث اہلیہ حنا گرفتار ہے، تاہم دیگر دو نامزد افراد یونس اور عدیل کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، حنا نے مبینہ طور پر دوستوں یونس، عادل اور مرزا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ تاجدار اللہ کو فلیٹ میں قتل کیا گیا، جائے وقوعہ سے 9 ایم ایم پستول کے 3 خول ملے ہیں، تاہم مقتول تاجدار کے جسم پر گولیوں کے 2 نشانات پائے گئے۔

حنا، یونس اور عدیل کے خلاف مقدمہ مقتول کے بھائی فدا اللہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ تاجدار کی لاش ضابطے کی کارروائی کے بعد آبائی علاقے لکی مروت منتقل کر دی گئی ہے۔مقتول کے بھائی کے بیان کے مطابق تاجدار پاکستان رینجرز میں سپاہی تھا، اور اس کی شادی آٹھ نو سال قبل ہوئی تھی اور بیوی بچوں کے ساتھ گلستان جوہر میں پاک ایونیو کے ایک فلیٹ میں رہائش پذیر تھا، میاں بیوی میں اکثر جھگڑا ہوتا تھا اور بھائی کی غیر موجودگی میں کچھ لوگوں کا گھر پر آنا جانا بھی ہوتا تھا۔بھائی کے بیان کے مطابق جن افراد کو نامزد کیا گیا ہے، ان کے نام بھی مقتول نے بھائی کو پہلے سے بتا دیے تھے، دونوں بھائیوں کے درمیان دو دن قبل پیر کو فون پر بات ہوئی اور مقتول نے بتایا کہ وہ چھٹی لے کر گھر جائے گا، تاجدار نے اپنے قتل کا شبہ بھی ظاہر کیا، جب وہ شام کو گھر پہنچا تو انھیں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی