i پاکستان

کراچی، جرگے بعد تلخ کلامی پر ماموں بھانجا قتلتازترین

February 12, 2026

کراچی کے علاقے شیریں جناح کالونی میں دیرینہ تنازع پر ہونے والے جرگے کے دوران فائرنگ سے دو افراد قتل کر دئیے گئے۔پولیس حکام کے مطابق فریقین کے درمیان طویل عرصے سے لین دین کا تنازعہ چل رہا تھا، جسے حل کرنے کیلئے جرگہ بلایا گیا تھا۔ جرگے میں صلح نہ ہونے پر بات تلخ کلامی سے شروع ہوئی اور فائرنگ تک جا پہنچی، جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔حکام کا کہنا ہے کہ مقتولین کی شناخت کامران اور سرتاج کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین اور ملزمان آپس میں قریبی رشتہ دار (ماموں بھانجے) ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی