کراچی میں ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے تازہ کارروائی کرتے ہوئیحوالہ ہنڈی اور غیر ملکی کرنسی ایکسچینج کے الزام میں نجی بینک کے ایریا مینجر سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا۔تفصیل کے مطابق ملزمان بختاور خان، فرمان سومرو اور نعمان کے قبضے سے 15 ہزارامریکی ڈالرز، 4 لاکھ 85 ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوئے،اس کے علاوہ ملزمان کے 3 موبائل فون سے غیر قانونی غیر ملکی کرنسی کے کاروبار اور حوالہ ہنڈی سے متعلق اہم ڈیجیٹل شواہد بھی برآمد ہوئے۔دوران تحقیقات ملزمان نے غیر قانونی غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت اور حوالہ ہنڈی میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا،ملزمان کے خلاف مقدمہ اندراج کے بعد مذید کارروائی جاری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی