کراچی کے علاقے بھیم پورا میں گٹر کی صفائی کے دوران بے ہوش ہونے والے 2 خاکروب دوران علاج دم توڑ گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق دونوں خاکروب بدھ کی دوپہر گٹر میں کام کے دوران اچانک بے ہوش ہوگئے تھے جنہیں فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا۔تاہم حالت بگڑنے پر اہل خانہ نے دونوں کو نجی اسپتال منتقل کردیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔مرنیو الے خاکروبوں کی شناخت 30 سالہ ونیش اور 30 سالہ اومیش کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں کی لاشیں نجی اسپتال سے شاہراہ فیصل پر واقع سردخانے منتقل کردی گئیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی