i پاکستان

کراچی، فائرنگ و ٹریفک حادثات میں سیاسی جماعت کے عہدیدار سمیت تین افراد جاں بحق،خاتون سمیت 3افراد زخمیتازترین

July 01, 2026

کراچی میں فائرنگ اور ٹریفک کے مختلف حادثات میں سیاسی جماعت کے عہدیدار سمیت تین افراد جاں بحق اور خاتون سمیت3خمی ہوگئے ۔تفصیل کے مطابق اورنگی ٹائو ن نمبر 10 کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گئے ۔ریسکیو حکام کے مطابق فائرنگ میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 45 سالہ فیصل عباسی کے نام سے ہوئی ہے، جن کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول فیصل عباسی ایک سیاسی جماعت کے یوسی 20 اورنگی ٹائو ن کے عہدیدار تھے۔واقعے میں زخمی ہونے والے دیگر دو افراد کی شناخت فہد جمالی اور فہد عباسی کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ ذاتی دشمنی کا معلوم ہوتا ہے، تاہم واقعے کی مختلف پہلوں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

دوسری جانبچھیپا حکام کے مطابق مچھر کالونی کی محمدی کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کی اہلیہ بھی گولیاں لگنے سے زخمی ہوئیں۔جاں بحق شخص کی لاش اور زخمی خاتون کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا۔اسپتال ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت جاوید کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی خاتون کی شناخت رابعہ کے نام سے کی گئی ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔ ادھر نشتر روڈ کے علاقے بھیم پورہ کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں تیز رفتار موٹرسائیکل سوار سڑک کنارے کھڑے منی ٹرک سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ایدھی حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے موٹرسائیکل سوار کی لاش سول اسپتال منتقل کی گئی، جہاں اس کی شناخت 30 سالہ سمیر کے نام سے ہوئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی