i پاکستان

کراچی، فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص جاں بحق،مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتارتازترین

May 20, 2026

کراچی میں ملیر کینٹ کے علاقے مگسی چوک کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاںبحق ہوگیا۔ایدھی حکام کے مطابق واقعے کے بعد لاش کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں متوفی کی شناخت خورشید خان کے نام سے ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق متوفی نے اپنے ذاتی پستول سے سر پر گولی مار کر خودکشی کی تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔حکام کے مطابق واقعے کے محرکات جاننے کے لیے مختلف پہلوں سے چھان بین کی جا رہی ہے، جبکہ اہلخانہ سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب اقبال مارکیٹ پولیس نے اورنگی ٹائو ن سیکٹر ساڑھے گیارہ کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کو ابتدائی طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی