i پاکستان

کراچی، فائرنگ اور حادثے میں ایک راہگیر جاں بحق، ایک خاتون زخمیتازترین

July 21, 2026

کراچی کے مختلف علاقوں میں دو الگ الگ واقعات میں ایک خاتون فائرنگ سے زخمی جبکہ ایک راہگیر ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہار گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق کورنگی ڈھائی نمبر، کوز گارڈ چورنگی کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 48 سالہ خاتون راحیلہ زخمی ہوگئیں۔اطلاع ملنے پر امدادی ٹیم نے انہیں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔فائرنگ کے واقعے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکیں جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔دوسری جانب عبداللہ شاہ غازی مزار کے قریب پل پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک راہگیر جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی