i پاکستان

کراچی‘ بس بریک فیل ہونے پر گاڑی اور موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی‘ دو افراد زخمیتازترین

September 25, 2026

کراچی کے علاقے لیاقت آباد سپر مارکیٹ کے قریب مسافر بس کا بریک فیل ہو گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق بریک فیل ہونے کے باعث بس کوچ، گاڑی اور موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔حادثے میں 2 موٹر سائیکل سوار زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔حادثے کی وجہ سے سڑک پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی جسے بعد ازاں بحال کر دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی