i پاکستان

کراچی‘ بی آر ٹی ریڈلائن منصوبہ‘ حادثے میں آنکھ ضائع ہونے پر شہری کا 17 کروڑ ہرجانے کا دعویٰتازترین

July 17, 2026

کراچی کی سول عدالت میں بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبے کے دوران حادثے میں آنکھ ضائع ہونے پر 17 کروڑ 87 لاکھ روپے ہرجانے کا دعوی دائر کردیا گیا۔سینیئر سول جج شرقی کی عدالت میں بی آر ٹی ریڈلائن منصوبے کے دوران انتظامیہ کی مبینہ غفلت کے باعث پیش آنے والے حادثے میں ایک شہری کی آنکھ ضائع ہونے پر پروجیکٹ ڈائریکٹر اور کانٹریکٹر کے خلاف ہرجانے کا دعوی دائر کر دیا گیا۔درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے مقف اپنایا کہ سید وقاص مئی 2025 میں حج کی ادائیگی کے لیے پاکستان سے روانہ ہو رہا تھا۔ رات کے وقت ایئرپورٹ جاتے ہوئے یونیورسٹی روڈ پر مدعی کی گاڑی سڑک کے درمیان رکھے گئے بیریئر سے ٹکرا گئی تھی۔

بیریئر پر نہ تو ریفلیکٹر نصب تھے اور نہ ہی کسی قسم کا وارننگ بورڈ موجود تھا، جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔عثمان فاروق ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ حادثے کے نتیجے میں مدعی کی ایک آنکھ ضائع ہو گئی جبکہ چہرے کی ہڈیوں پر شدید فریکچر آئے تھے۔ بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبے کے دوران عوام کے تحفظ کے لیے ضروری حفاظتی اقدامات اور تقاضے پورے نہیں کیے گئے، جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔عدالت سے استدعا کی ہے کہ سندھ حکومت، بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبے کی انتظامیہ اور متعلقہ کانٹریکٹر کو طبی اخراجات، بحالی، مستقل معذوری اور دیگر نقصانات کی مد میں مجموعی طور پر 17 کروڑ 87 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی