کراچی کی بی آر ٹی یلو لائن میں اربوں روپے کی بے قاعدگی پر محکمانہ کارروائی کا آغاز ہوگیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر یلو لائن کو طلب کرلیا گیا جبکہ مالی بے قاعدگی کے دوسرے ملزم ڈائریکٹر پروکیورمنٹ انکوائری میں شریک نہیں ہوئے۔انکوائری آفیسر نے بی آرٹی کے دیگر دو افسران کے بیانات قلمبند کرلئے ۔واضح رہے کہ بی آر ٹی یلولائن منصوبے میں 6 ارب روپے سے زائد کی مبینہ کرپشن کا انکشاف ہوا جس کے بعد چیف سیکرٹری نے انکوائری کے احکامات جاری کیے۔سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی، ڈائریکٹر پروکیورمنٹ جمن داس، پروجیکٹ ڈائریکٹرکمال حکیم اور ڈپٹی ڈائریکٹرطحہ عزیز کو طلب کیا گیا تھا۔صوبائی وزیر شرجیل میمن کے مطابق افسران کو یلولائن منصوبے سے متعلق تمام ریکارڈ بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی