i پاکستان

کراچی انسداددہشت گردی عدالت میں جماعت اسلامی کے 30 کارکنان کی ضمانت منظورتازترین

February 20, 2026

انسداد دہشت گردی عدالت نے سندھ اسمبلی پر دھرنے اور ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں گرفتار جماعت اسلامی کے 30 کارکنان کی ضمانت منظور کرلی۔عدالت کی جانب سے ضمانت منظور ہونے کے بعد ملزمان کی رہائی ضمانتی مچلکے جمع کروانے سے مشروط ہوگی،ملزمان کی جانب سے ایڈووکیٹ طاہر عدالت میں پیش ہوئے۔پولیس کے مطابق ملزمان سندھ اسمبلی کے باہر واقع ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے، جس پر انہیں ہفتے کی شب گرفتار کیا گیا، ملزمان کو گرفتار کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا اور وہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں تھے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ آرام باغ تھانے میں درج کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی