بلوچ رہنما ماہ رنگ بلوچ نے دعوی کیا ہے کہ انہیں امریکہ جانے سے روک دیا گیا ہے ۔سوشل میڈیاپلیٹ فارم ایکس پر ٹوئٹ میں ماہ رنگ بلوچ نے کہا ایف آئی اے نے انہیں بغیر کسی جائز اور قانونی جواز کے پروازسے اتار دیا ہے۔ واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے ماہ رنگ بلوچ نے بتایا کہ پیر ومنگل کی درمیانی رات جب فلائٹ ٹیک آف ہوئی تو ان کا پاسپورٹ ایف آئی اے کی ایک اہلکار نے لے لیا، جنہوں نے بقول ان کے شروع میں بہت اچھا، دوستانہ اور نرم رویہ اپنایا اورماہ رنگ کے مطابق افسر نے یہ بتانے کا وعدہ کیا کہ انہیں کیوں اتارا گیا تھا۔ماہ رنگ کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے افسر نے بعد میں ان کا پاسپورٹ انہیں واپس دینے سے سے انکار کر دیا۔ ماہ رنگ نے اپنے ساتھ ایسا ہونے سلوک کرنے پر سندھ حکومت اور بلال بھٹو پر بھی تنقید کی۔انہوں نے کہا،"مجھے جمہوریت کے چیمپئن ہونے کے دعویدار بلاول بھٹو زرداری کے آبائی صوبے سندھ میں نیویارک جانے والی پرواز میں سوار ہونے سے روک دیا گیا۔ انہوں نے اپنے جانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں دنیا کے سب سے معتبر میگزینز میں سے ایک ٹائمکے زیر اہتمام ایک تقریب میں شرکت کرنے والی تھی۔ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے ایکس پر ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ امریکہ روانگی کے لئے ائیرپورٹ گئیں جہاں حکام نے انکا پاسپورٹ لے لیا اور کافی گھنٹوں تک انہیں انتظار کروایا گیا۔انہیں حکام نے روکنے کی وجوہات نہیں بتائیں نہ ہی ان کا نام ای سی ایل میں موجود ہے۔ ماہ رنگ ٹائم میگزین کی جانب سے دی جانے والی دعوت پر ایک تقریب میں جا رہی تھیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی