کاٹھور کے قریب موٹر وے ایم 9 پر خوفناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہوگئی۔پولیس کے مطابق حادثہ انصاری پل کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار مسافر بس رانگ وے سے سڑک پر آئی اور مخالف سمت سے آنے والے آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی، تصادم کے نتیجے میں کئی دیگر گاڑیاں بھی زد میں آئیں جنہیں شدید نقصان پہنچا، حادثے میں 13 جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں زخمی ایک اوربچہ دوران علاج دم توڑگیا،
جاں بحق بچیکی شناخت 3 سال کے عمران کینام سیہوئی، جس کے بعد حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہوگئی جبکہ 5 زخمی افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔حادثے میں جاں بحق 12 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کے بعد میتیں لواحقین کے سپرد کر دی جائیں گی۔ لواحقین کے مطابق جاں بحق افرادکوٹری سیکراچی شاہ لطیف ٹان میں شادی کی تقریب میں آئے تھے، حادثہ شادی کی تقریب سے واپسی پر پیش آیا۔ پولیس کے مطابق حادثہ رانگ سائڈ جانے والی تیز رفتار بس کے آئل ٹینکر سے ٹکرانے سے پیش آیا ،جس پر آئی جی موٹرویز نے حادثیکی رپورٹ طلب کرلی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی