i پاکستان

کراچی، ایک ہفتے کے دوران پولیس اور ملزمان میں 21مبینہ مقابلے،3ڈکیت ہلاک 22 زخمی ڈاکوئوں سمیت 34 ملزمان گرفتارتازترین

June 29, 2026

کراچی پولیس اور ملزمان کے مابین گذشتہ ہفتے 21 مبینہ مقابلے ہوئے، مقابلوں کے دوران 03 ڈکیت ہلاک 22 زخمی ڈاکوئوں سمیت 34 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا جبکہ کراچی پولیس نے گذشتہ ہفتے کے دوران 738 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔کراچی پولیس نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کی جانے والی کارروائیوں کی رپورٹ جاری کی ۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ منشیات فروشی میں ملوث ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات 17 کلو 681 گرام چرس، 02 کلو 59 گرام آئس/کرسٹال اور ہیروئین بھی برآمد کی گئی۔ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے 100 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا جبکہ ایک ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 32 موٹرسائیکلیں اور 01 بڑی گاڑی برآمد کی گئی ہیں۔ترجمان پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر کے تفتیش جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی