i پاکستان

کراچی ائیر پورٹ پر دبئی سے آنیوالی خاتون سے 6 کلوگرام چاندی کے بسکٹ برآمدتازترین

February 18, 2026

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دبئی سے آنے والی خاتون سے بڑی تعداد میں چاندی کے بسکٹس برآمد کر لئے گئے۔تفصیل کے مطابق پاکستان کسٹمزکی جانب سے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کی گئی جس میں دبئی سے آئی خاتون سے6 کلوگرام چاندی کے بسکٹ برآمد کیے گئے۔ ان بسکٹس کی مالیت تقریبا 70 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے ۔سول ایوی ایشن حکام کے مطابق خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی