i پاکستان

کراچی، 8 منزلہ رہائشی عمارت کی بیسمٹ میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا،کولنگ کا عمل جاریتازترین

February 12, 2026

کراچی میں بلوچ کالونی پل کے قریب 8 منزلہ رہائشی عمارت کی بیسمٹ میں آگ بھڑک اٹھی تھی جہاں اب کولنگ کا عمل جاری ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیاں اور 2 سنارکل موقع پر پہنچ گئیں، فائر بریگیڈ حکام کے مطابق عمارت میں دھواں بھر جانے کے باعث متعدد رہائشیوں کی حالت غیر ہوگئی، رہائشیوں کو سنارکل کی مدد سے عمارت سے نکالا گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق 8 منزلہ عمارت کی بیسمنٹ میں لگی آگ پر اب مکمل قابو پا لیا گیا ہے، تاہم امدادی کارروائیاں جاری ہیں، سنارکل کے ذریعے عمارت کی چھت پر موجود لوگوں کو نکا لا گیا ۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 8 منزلہ عمارت کے ہر منزل پر 4 فلیٹ ہیں۔ بیسمنٹ میں گاڑیوں کی پارکنگ اور جنریٹر موجود تھے تاہم ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔ ادھر متاثرہ عمارت کی رہائشی خاتون نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ آگ بجھانے کے لیے آنے والی گاڑیوں کے پاس پیٹرول بھی نہیں تھا، ہم نے اپنی جیب سے 30 لیٹر پیٹرول خریدکردیا۔رہائشی خاتون نے موقع پرموجود پولیس اہلکار ایایس آئی ارسلان کو شاباشی دی اور کہا کہ یہ پولیس اہلکاراصل ہیروہے، انہوں نے لوگوں کوگھروں سے نکالا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی