i پاکستان

کراچی' 11 سالہ مغوی بچہ بازیاب، اغوا کار فرار ہونے میں کامیاب ہو گئےتازترین

July 11, 2026

کراچی کے علاقے سعودآباد میں 11 سال بچے کے اغوا کا مقدمہ سعودآباد تھانے میں والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔ پولیس نے چھاپا مارکر بچے کو بازیاب کرالیا تاہم اغوا کار فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔تھانہ سعود آباد میں درج مقدمہ میں اغوا برائے تاوان اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ بچے کو مسلح ملزمان کار میں اسلحہ کے زور پر بیٹھا کر لے گئے تھے ۔مقدمہ کے متن کے مطابق میں مدعی نے بتایا کہ سعود آباد میں فیملی کے ہمراہ رہائش پذیر ہوں اور ڈینٹسٹ کا کام کرتا ہوں۔ 10 جولائی پونے 2 بجے میرے مرحوم بیٹے جو کہ دو ہفتہ قبل انتقال کر گیا تھا، اس سلسلے میں گھر پر قرآن خانی چل رہی تھی تو میرے 2 بیٹے اور میری بھانجی میرے پاس آئیں اور مجھ سے چیز خریدنے کے پیسے لیکر گئے۔انہوں نے بتایا کہ کچھ دیر بعد میر ابیٹا اور میری بھانجی آئیں اور کہا کہ ایک کار پر کچھ لوگ میرے 11 سالہ بیٹے کو اغوا کر کے لے گئے ہیں۔پولیس نے مدعی کے بیان کی روشنی میں مقدعہ درج کرکے تفتیش شروع کی۔ایس ایچ او سعود آباد عتیق الرحمن نے بتایا کہ پولیس نے سی سی ٹی وی مدد سے واقعے میں ملوث مبینہ کار برآمد کرلی اور ایک مقام پر چھاپا مارکر اغواا کیے جانے والے بچہ کو بازیاب کرالیا تاہم اس کارروائی میں ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی