i پاکستان

کر اچی، دو مبینہ مقابلوں میں 3 زخمیوں سمیت 4 ڈاکوئو ں گرفتار ، چوروں نے جیولرز کی دکانیں لوٹ لیں،ملزما ن فرارتازترین

February 02, 2026

کراچی میں پولیس نے دو الگ الگ مبینہ مقابلوں کے دوران 3 زخمیوں سمیت 4 ڈاکوئو ں کو گرفتار کر لیا۔چھیپا حکام کے مطابق پہلا مقابلہ شاہ لطیف پولیس نے سیکٹر 31 بی نیازی چوک کے قریب کیا، جہاں فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ڈاکوئوں کو گرفتار کیا گیا، جن میں ایک زخمی بھی شامل ہے۔پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ دوسرے گرفتار ملزم ریاض کو تھانے منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو پستول، موبائل فونز، نقد رقم اور ایک چوری شدہ گائے بھی برآمد ہوئی ہے۔دوسرا مبینہ مقابلہ ابراہیم حیدری پولیس نے کورنگی کے علاقے پنجابی پاڑہ کے قریب کیا، جہاں فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔

دوسری جانب اچی کے علاقے عوامی کالونی میں ڈکیتی کی ایک مبینہ واردات میں 8 سے زائد چور جیولرز کی دکانیں لوٹ کر فرار ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق یہ واردات کورنگی ایریا مارکیٹ میں پیش آئی، چوکیدار کا کہنا ہے کہ چور گاڑی اور موٹر سائیکلوں پر آئے، انھوں نے 4 دکانوں کے تالے کاٹے، اور جیولرز کی دکانوں سے سونا اور کیش لوٹ کر لے گئے۔چوکیدار کے مطابق چوری کی واردات کی اطلاع عوامی کالونی پولیس کو دی گئی۔ پولیس ٹیم پہنچنے کے بعد کرائم سین یونٹ نے جیولرز شاپس میں جانچ شروع کر دی ہے، اور شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں، فی الوقت چوری کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کا تخمینہ نہیں لگایا جا سکا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی