i پاکستان

کپاس کا عالمی دن آج منایا جائے گاتازترین

October 06, 2026

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کپاس کا عالمی دن(آج)7اکتوبر کو منایا جائے گااس دن کے حوالے سے ملک بھر میں محکمہ زراعت کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے جن میں مقررین کپاس کے متعلق کاشتکاروں کو آگاہی فراہم کریں گے۔ کپاس کا عالمی دن منانے کا مقصد، کپاس کے بارے میں آگاہی پھیلانا ہے۔کپاس پاکستان کی سب سے اہم نقدآور فصل ہے اور کپاس کی برآمدات ملک کی تمام زرمبادلہ کی کمائی کا 55 فیصد ہیں۔کپاس ایک عالمی اجناس ہے جو 5 براعظموں کے 75 سے زائد ممالک میں اگائی جاتی ہے۔ پاکستان کے کسانوں نے اپنی محنت اور لگن سے ملک کو کپاس کی پیداوار میں دنیا میں سرفہرست مقام دلایا ہے۔ کپاس بہت سے دیہی چھوٹے ہولڈرز اور مزدوروں بشمول خواتین کے لیے روزی روٹی اور آمدنی کا ایک بڑا ذریعہ ہے، جو دنیا کے غریب ترین دیہی علاقوں میں سے کچھ کو روزگار اور آمدنی فراہم کرتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی