بلوچستان میں مشترکہ انٹیلی جنس کارروائی کے دوران گوادر کے علاقے جیوانی میں پہاڑوں میں چھپائی گئی منشیات برآمد کرلی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز اور پاک نیوی نے گوادر میں چھپائی گئی 1050 کلو چرس اور 200 کلوگرام آئس ضبط کر لی۔پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مالیت تقریبا110 ملین ڈالرز ہے جسے سمندری راستے سے بیرون ممالک اسمگل کیا جانا تھا۔ترجمان کوسٹ گارڈز کا کہنا تھا کہ پاکستان کوسٹ گارڈ منشیات کی اسمگلنگ کے روک تھام اور ملوث نیٹ ورکس کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ منشیات اسمگلنگ کے نیٹ ورکس دہشت گردوں کوایک منظم طریقے سے آمدن فراہم کرتے ہیں جن کا خاتمہ ناگزیر ہو چکا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی