i پاکستان

کوٹری، کوئلے سے بھری مال گاڑی کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں،ٹریک کو نقصانتازترین

September 09, 2026

کوٹری اسٹیشن کے قریب کوئلے سے بھری مال گاڑی کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ریلوے حکام کے مطابق حادثے میں ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا ہے، جس کے بعد اپ ٹریک مکمل طور پر بند ہے، جبکہ ڈائون ٹریک سے گاڑیوں کی آمد و رفت جاری ہے۔ریلوے حکام نے بتایا ہے کہ ریلوے ٹریک کی مرمت اور بحالی کا کام جاری ہے، مال بردار ٹرین کراچی سے کوئلہ لے کر یوسف والا جا رہی تھی۔حادثے میں کسی جانی قصان کی اطلاع نہیں ملی ۔یاد رہے کہ 2 روز قبل بھی کوٹری اسٹیشن کیقریب مال گاڑی حادثے کا شکار ہوئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی