قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت آج ایم ڈی کیٹ امتحانات کا جائزہ لے گی۔نیشنل ہیلتھ سروسز کے بارے میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس آج( جمعہ )چار اکتوبر دن دو بجے پارلیمنٹ ہاوس کے کمیٹی روم نمبر سات میں ڈاکٹر مہیش کمار ملانی کی صدارت میں منعقد ہوگا ۔پاکستان میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے حکام کمیٹی کو ایم ڈی کیٹ امتحانات 2024 کے بارے میں بریفنگ دیں گے۔کمیٹی اس کے علاوہ ملک میں پرائیویٹ اور سرکاری میڈیکل کالجز کے درمیان فیسوں کے فرق کا بھی جائزہ لے گی۔اجلاس میں اسلام آباد کے ہسپتال معروف انٹرنیشنل کی غفلت اور نااہلی کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا جس میں ایک مریض عبدالرحمن کو داخل نہ کیے جانے کی وجہ سے اس کی موت واقع ہو گئی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی