i پاکستان

قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ملتوی،آج ہونے کا امکانتازترین

June 08, 2026

حکومت نے قومی اقتصادی کونسل کا پیر کو ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا ۔اجلاس میں آئندہ مالی سال کا قومی ترقیاتی بجٹ منظوری کیلئے پیش ہونا تھا تاہم اجلاس موخر کر دیا گیا ۔وزیراعظم شہبازشریف نے وزیراعظم ہائوس میں اجلاس کی صدارت کرنا تھی، ذرائع کا کہناتھا کہ حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاملات طے نہ ہونے پر اجلاس نہیں ہو گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ قومی اقتصاد ی کونسل کا اجلاس وزیرِاعظم ہائوس کے شیڈول میں شامل نہیں اور اب یہ اجلاس آج (منگل کو) ہونے کا امکان ہے۔

قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں ترقیاتی بجٹ اورترجیحات کا جائزہ لیاجانا تھا،وفاقی وزارتوں اور صوبوں کیترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی جائیگی،سالانہ ترقیاتی پروگرام اورمعاشی ترقی کی شرح کا ہدف بھی زیرغور آئیگا،قومی اقتصادی کونسل سے ترقیاتی بجٹ اورمعاشی اہداف کی منظوری لی جائے گی۔نئے مالی سال کیلئے مجوزہ ترقیاتی بجٹ کا مجموعی حجم 4 ہزار 715 ارب روپے ہے،وفاقی پی ایس ڈی پی 1126 ارب، صوبائی ترقیاتی پلان 3 ہزار 138 ارب روپے تجویز ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی