i پاکستان

کوئٹہ، ساڑھے گیارہ کروڑ کی ڈکیتی، قائم مقام ڈی ایس پی سمیت 7 ملزمان گرفتارتازترین

February 11, 2026

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ساڑھے گیارہ کروڑ روپے کی بڑی ڈکیتی میں ملوث قائمقام ڈی ایس پی اور تین پولیس اہلکاروں سمیت سات ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ کے مطابق گرفتار ملزمان سے مجموعی طور پر 2 کروڑ 37 لاکھ روپے نقدی برآمد کی گئی ہے، جبکہ گرفتار قائمقام ڈی ایس پی کے قبضے سے 40 لاکھ روپے نقد رقم برآمد ہوئی۔حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان 17 افراد پر مشتمل گروہ کا حصہ ہیں اور دیگر 10 ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔تحقیقات کے مطابق ملزمان نے دو ماہ قبل مسجد روڈ کٹ پیس مارکیٹ کے شاپنگ سینٹر میں ساڑھے گیارہ کروڑ روپے کی ڈکیتی کی واردات کی تھی۔سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ نے دعوی کیا ہے کہ مزید گرفتاریاں متوقع ہیں اور تمام ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی