i پاکستان

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی روانگی منسوخ کر دی گئیتازترین

July 10, 2026

بلوچستان سے ٹرین سروس جمعہ کو دوسرے روز بھی معطل رہے گی، جس کے سبب ملک کے دیگر شہروں کے لیے کوئی ٹرین روانہ نہیں ہوئی۔پاکستان ریلویز کے مطابق ٹریک پر مرمتی کاموں کے باعث ٹرین سروس معطل رکھی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بلوچستان سے ٹرین سروس معطل کی گئی تھی اور جمعہ کو بھی مرمتی کام کے باعث کوئی ٹرین روانہ نہیں ہو سکی۔محکمہ ریلویز نے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی روانگی منسوخ کر دی جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس جیکب آباد تک محدود رہے گی۔ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کی معطلی کے باعث مسافروں کو ٹکٹ کی پوری رقم واپس کی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی