بلوچستان میں حالیہ بدامنی کے واقعات کے بعد کوئٹہ میں معطل ہونی والی موبائل ڈیٹا انٹرنیٹ سروس تیسرے روز بھی بحال نہیں ہوسکی جس کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ موبائل فون ڈیٹا انٹرنیٹ کی معطلی سیکاروباری افراد اور طلبہ سمیت ہرطرح کے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب کوئٹہ سے اندرون ملک اور چمن کیلئے ٹرین سروس بھی تیسرے روز معطل رہی ۔ کوئٹہ سے پشاور کے لئے جعفرایکسپریس تیسرے روزبھی روانہ نہیں ہوسکی۔ ریلوے حکام کے مطابق چمن کے لیے پیسنجر ٹرین بھی روانہ نہیں ہوئی اور ٹرین سروس ناگزیر وجوہات کی بنا پر معطل کی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی