i پاکستان

کوئٹہ میں تخریب کاری، مغربی بائی پاس پر گیس پائپ لائن میں دھماکہ، 18انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو نقصان پہنچاتازترین

March 31, 2026

کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پر گیس پائپ لائن میں دھما کہہوا جس سے 18انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو نقصان پہنچا ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی حکام کے مطابق کوئٹہ کیع لاقے اختر آباد ویسٹرن بائی پاس پر 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن سے گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔ نامعلوم افراد کی تخریب کاری سے گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑایا گیا، گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑانے پر زیارت، قلات، مستونگ، پشین میں گیس فراہمی معطل ہوگئی۔ سوئی سدرن حکام کا مزید کہنا تھا کہ ہزارہ ٹان، ہزار گنجی، پشتون باغ، خیزی اور نوحصار میں بھی گیس سپلائی معطل ہے۔

مزید برآں گیس پائپ لائن دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل سکواڈ نے متاثرہ علاقے کی مکمل تلاشی لی۔جنرل منیجر سوئی سدرن گیس کمپنی بلوچستان نے کہا کہ سکیورٹی کلیئرنس کے بعد نقصانات کا جائزہ لیا جائے گا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پائپ لائن کی مرمت کے لیے درکار پائپ کراچی سے منگوانا پڑے گا، شہری ایک دو روز کے لیے گیس کے متبادل ذرائع کا بندوبست کرلیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی