i پاکستان

کوئٹہ میں جعفر ایکسپریس دوسرے روز بھی منسوختازترین

May 19, 2026

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس سروس دوسرے روز بھی معطل رہی۔ریلوے انتظامیہ کے مطابق ٹرین منگل کوبھی روانہ نہیں ہوگی، جعفر ایکسپریس سروس ناگزیر وجوہات کی بنا پر منسوخ کی گئی ہے، جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد سے واپس بھیج دیا جائے گا۔ریلوے حکام کے مطابق مسافروں کو صورتحال سے آگاہ کردیا گیا ہے، جبکہ ٹرین سروس کی بحالی سے متعلق فیصلہ حالات کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی