کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر پولیس چوکی پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ اور دستی بم سے حملہ کیا گیا۔پولیس کے مطابق دھماکے اور فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ پولیس اہلکار سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔ مسلح افراد نے نجی گاڑی کوآگ لگادی، فورسزکی جوابی فائرنگ کے بعد مسلح دہشتگرد فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق دھماکے میں 3 ایف سی اہلکار بھی زخمی ہوئے، زخمیوں کو سول اسپتال کے ٹراما سینٹر منتقل کردیا۔ جاں بحق شخص کی شناخت محمد گل سے نام سے ہوئی۔ دوسری جانب کوئٹہ سے پیر کو اندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس معطل کر دی گئی۔ریلوے حکام کا کہنا تھاکہ پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس روانہ نہیں کی گئی۔حکام کے مطابق ٹرین سروس ریلوے ٹریک کی مرمت کی وجہ سے معطل کی گئی ہے۔ ادھر پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد تک چلایا جائے گا۔بولان میل اور چمن کے لیے پسنجر ٹرینیں پہلے ہی معطل ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی