i پاکستان

کوئٹہ، کوئلہ کان میں حادثہ مزدوروں کے بارودی مواد سے ہوا، تحقیقات میں انکشافتازترین

October 03, 2026

کوئٹہ کے نواحی علاقے سورینج کی کوئلہ کان میں 30جولائی کو ہونے والا حادثہ میتھن گیس سے نہیں بلکہ مزدوروں کے بارودی مواد استعمال کرنے سے ہوا۔یہ انکشاف وزیراعلی معائنہ ٹیم کی تحقیقات میں ہوا ہے۔حادثے کی کورٹ آف انکواری اور محکمانہ انکواری میں بھی حادثے کی وجہ بارودی مواد کا غیر قانونی استعمال بتایا گیا ہے۔انکوائری کمیٹی نے کان کے مالکان،انتظامیہ اور پی ایم ڈی سی حکام کیخلاف کارروائی کی سفارش کی ہے ۔یاد رہے کہ 30 جولائی کو کوئٹہ کے نواحی علاقے سورینج کی کوئلہ کان میں ہونے والے حادثے میں 34کان کن جان بحق ہوئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی