i پاکستان

کوئٹہ، بی ایل اے کی کمانڈر شہناز بلوچ سے اہل خانہ کا مکمل لاتعلقی کا اعلانتازترین

May 30, 2026

بلوچستان میں سرگرم بھارتی پراکسی اور کالعدم تنظیم بی ایل اے کے دہشت گردوں سے ان کے اہل خانہ بھی لاتعلقی اختیار کرنے لگے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق تربت سے تعلق رکھنے والی بی ایل اے، بشیر زیب گروپ کی کمانڈر شہناز بلوچ سے اس کے اہل خانہ اور قریبی ر شتہ داروں نے مکمل لاتعلقی کا اعلان کردیا۔فتنہ الہندوستان کی دہشت گرد شہناز بلوچ کی والدہ رخسانہ، دادا اور ماموں نے تربت پریس کلب میں بتایا کہ شہناز بلوچ کم عمری میں ہی عمان منتقل ہوگئی تھی اور گزشتہ تقریبا بارہ برس سے خاندان کا اس کے ساتھ رابطہ نہیں ہے۔والدہ نے صحافیوں کو بتایا کہ شہناز بلوچ کے والد اس وقت انتقال کرگئے تھے جب وہ صرف نو ماہ کی تھیں، خاندان کو کبھی بھی اس کی کسی شدت پسند سرگرمی یا کسی کالعدم تنظیم سے روابط کے حوالے سے معلومات نہیں تھیں۔شہناز بلوچ کے چچا اور دیگر رشتہ داروں نے کہا کہ ہمارے خاندان کا اس کے کے کسی قول، فعل یا سرگرمی سے کوئی تعلق نہیں، ہم اور ہمارا خاندان پر امن پاکستانی ہیں، ہم ہمیشہ قانون اور ریاستی اداروں کا احترام کرتے آئے ہیں۔فتنہ الہند وستان کی دہشت گرد کمانڈر شہناز بلوچ کے اہل خانہ اور ر شتہ داروں کا اعلان لاتعلقی ظاہر کرتا ہے کہ بلوچ قوم دہشت گرد ی کے ناسور سے تنگ آ چکی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی