i پاکستان

کوہاٹ میں ماں بیٹی کے قتل کا معمہ حل،مقتولہ کا داماد اور نواسہ قاتل نکلے، پولیس نے باپ بیٹے کو گرفتار کرلیاتازترین

February 13, 2026

کوہاٹ کے علاقے کے ڈی اے میں ماں بیٹی کے قتل کا معمہ حل کر لیا گیا، مقتولہ کا داماد اور نواسہ قاتل نکلے، پولیس نے باپ بیٹے کو گرفتار کرلیا۔ڈی ایس پی عماد الدین کے مطابق اکیس جنوری کو کے ڈی اے کے ایک گھر میں ماں اور بیٹی کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا تھاتاہم دوران تفتیش ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر مقتولہ کے داماد حضرت اللہ اور نواسے شادمان کو گرفتار کرلیا۔ دوران تفتیش ملزم حضرت اللہ نے پولیس کو بتایا کہ اس نے ذاتی عناد پر اپنی ساس اور سالی کو موت کے گھاٹ اتارا ہے۔ جبکہ اس سے پہلے بھی وہ اپنے سگے بھائی اور کزن کا قتل کرچکا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی