خیبرپختونخوا کے علاقے کوہاٹ میںڈی اے ڈبل روڈ پر فائرنگ سے لیڈی ڈاکٹر جاں بحق ہو گئی۔پولیس کے مطابق لیڈی ڈاکٹر ڈیوٹی کے بعد رکشا سے گھر واپس جا رہی تھی کہ مسلح افراد نے کے ڈی اے ڈبل روڈ پر ان پر فائرنگ کر دی جس سے لیڈی ڈاکٹر جاں بحق ہو گئیں۔لیڈی ڈاکٹرکے قتل کے خلاف ڈاکٹرزکی جانب سے ہڑتال اور احتجاج کیا گیا اور قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔صدر ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ لیڈی ڈاکٹر کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری تک احتجاج جاری رہے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی