i پاکستان

کیپٹن صفدر اور ان کی اہلیہ مریم نواز کو کے پی میں صحت کارڈ کی سہولت حاصل ہے،شفیع جانتازترین

April 23, 2026

خیبر پختونخوا حکومت نے کہا ہے کہ کیپٹن (ر)صفدر اور ان کی اہلیہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کو صوبے میں صحت کارڈ کی سہولت حاصل ہے۔معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے صوبائی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ کیپٹن (ر)صفدر صوبے کے شہری ہیں لہذا ان کو صحت کارڈ کی سہولت حاصل ہے جبکہ ان کی اہلیہ ہونے کی بنا پر مریم نواز کو بھی یہی سہولت حاصل ہے۔شفیع جان نے صوبائی حکومت پر بدعنوانی کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ الزامات سے بات نہیں چلے گی اگر کرپشن کے ثبوت ہیں تو سامنے لائیں، ہم نے 2 سال میں صحت کارڈ کی مد میں بڑی رقم خرچ کی

آج بھی گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں یہ کارڈ چل رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کے پی میں صحت کارڈ پر 10 لاکھ روپے اور دوائیں مفت مل رہی ہیں، ہماری 12 سال کی کارکردگی اور اپنی کارکردگی بھی دیکھ لیں، ہمیں این ایف سی میں اپنا شیئر نہیں مل رہا، وزیر اعلی سہیل آفریدی نے عوام اور صوبے کا مقدمہ لڑا، سروے اٹھا کر دیکھ لیں کے پی حکومت کی کارکردگی بہترین ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان پیپلز پارٹی کرپشن کی بات کر رہی ہے جو قیامت کی نشانی ہے، سندھ میں بھٹو تو زندہ ہے مگر عوام مر رہے ہیں

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی