i پاکستان

کیمبرج کی جانب سے کمپیوٹر سائنس کا پرچہ بھی لیک ہونے کا انکشافتازترین

May 21, 2026

کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن کا کمپیوٹرسائنس کا پرچہ بھی لیک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق کیمبرج کی جانب سے کی گئی ای میل میں کمپیوٹر سائنس کا پرچہ بھی لیک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس سے قبل صرف ریاضی کے 2 پرچے لیک ہونے کی تصدیق کی گئی تھی۔ کیمبرج انٹرنیشنل اعلامیے کے مطا بق کمپیوٹر سائنس اور ریاضی کے 12 مئی کو آئوٹ ہونے والے پرچے دوبارہ نہیں لیے جائیں گے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کمپیوٹر سائنس اور ریاضی کے پرچوں میں اسیسڈ مارکس دئیے جائیں گے۔ اسیسڈ مارکس کیلئے دونوں پرچوں کے دوسرے کمپونینٹ کے مارکس کا سہارا لیا جائے گا۔اعلامیے کے مطابق 15 مئی کو ملتوی ریاضی کا پرچہ اب 8 جون کو ہوگا۔کنٹری ہیڈعظمی یوسف نے کہاکہ پرچوں کے لیک ہونے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی