فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کے زیرِ اہتمام کیڈٹ کالج وارسک میں تین روزہ آل پاکستان تقریری مقابلے کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس میں ملک بھر کے مختلف صوبوں اور تعلیمی اداروں سے طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔تقریری مقابلے کی اختتامی تقریب میں آئی جی ایف سی نارتھ اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔انگریزی تقریری مقابلے میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول نے نمایاں کامیابی حاصل کی۔ مقابلے میں کیڈٹ عبداللہ نے پہلی جبکہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے سچیت احمد نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔اردو تقریری مقابلے میں ون اسٹیپ ایجوکیشن سسٹم کے مبارک علی نے پہلی اور اسلامک سائنس کالج اسلام آباد کے محمد احسان نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔طلبا و طالبات نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایسے تقریری مقابلے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور اعتماد کو نکھارتے ہیں اور تعلیمی مواقع قومی شعور کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔شرکا نے شاندار اور منظم تقریب کے انعقاد پر پاک فوج اور فرنٹیئر کور کا شکریہ ادا کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی