i پاکستان

خریف کیلئے سندھ کو 29 اور پنچاب کو 31 فیصد کم پانی ملنے کا خدشہتازترین

May 04, 2026

ارسا نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے رواں سال خریف کی فصل کے لئے سندھ کو 29 اور پنچاب کو 31 فیصد کم پانی ملنے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔انڈس ریورسسٹم اتھارٹی کی ٹیکنیکل کمیٹی اجلاس کے منٹس جاری کیے گئے ہیں، ارسا نے 2026 میں پانی کی دستیابی سے متعلق سفارشات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ارسا کے مطابق اکتوبر 2025 سے مارچ 2026 کے دوران 20.356 ملین ایکڑفٹ پانی کی آمد ریکارڈ کی گئی، کوٹری کے نیچے پانی کا اخراج 5.596 ملین ایکڑ فٹ جبکہ گزشتہ سال 0.470 ملین ایکڑفٹ تھا، پانی کا صوبائی استعمال 20 مارچ 2026 تک منصوبہ بندی سے کم رہا۔آئندہ ارسا مشاورتی کمیٹی اجلاس سے قبل تمام متعلقہ فریقین کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی