i پاکستان

خوشاب، سوئمنگ پول کی صفائی کے دوران کرنٹ لگنے سے مزدور باپ بیٹا جاں بحقتازترین

July 06, 2026

پنجاب کے شہر خوشاب میں سوئمنگ پول کی صفائی کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے سے مزدور باپ بیٹا جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ قائد آباد میں پیش آیا، سوئمنگ پول کی صفائی کے دوران بجلی کی موٹر میں شارٹ سرکٹ کے باعث کرنٹ آگیا۔حکام نے بتایا ہے کہ کرنٹ لگنے سے باپ اور 15 سالہ بیٹا موقع پر جاں بحق ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی