خواتین سے متعلق او آئی سی کی 9ویں وزارتی کانفرنس 12اور13جولائی کو پاکستان کی میزبانی میں منعقد ہوگی۔نائب اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت خواتین سے متعلق او آئی سی کی 9ویں وزارتی کانفرنس کے انعقاد کے لئے قائم اعلی سطح کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں کانفرنس کی تیاریوں کے آخری مرحلے کا جائزہ لیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان 12 اور 13 جولائی 2026 کو اس کانفرنس کی میزبانی کرے گا، اجلاس میں کانفرنس کا ایجنڈا، پروٹوکول، سکیورٹی انتظامات کو زیر غور لایا گیا ہے۔اجلاس میں لاجسٹک، میڈیا اور بین الوزارتی رابطہ کاری اور دیگر تنظیمی امور پر غور ہوگا، تاہم کمیٹی نے کانفرنس کو کامیاب بنانے کیلئے مختلف اقدامات پر بھی غور کیا۔ترجمان نے کہا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے وزارتِ انسانی حقوق کی جانب سے کی گئی پیش رفت کو سراہتے ہوئے متعلقہ اداروں کو باہمی تعاون او رموثر رابطہ برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی