i پاکستان

خلیجی ممالک میں جنگی صورتحال سے لاکھوں پاکستانیوں کا روزگار خطرے پڑ سکتاہے،حفیظ پاشاتازترین

March 11, 2026

سابق وزیرخزانہ ڈاکٹر حفیظ پاشا نے خبردار کیا ہے کہ خلیجی ممالک میں جنگی صورتحال کے باعث پاکستانیوں کا روزگارخطرے میں پڑسکتاہے۔ایک انٹرویو میں حفیظ پاشا نے کہا کہ اگر خلیجی ممالک کی معیشت نیچے گئی تو وہاں مقیم پاکستانیوں کا روزگار خطرے میں پڑ جائے گا، جس کے نتیجے میں ترسیلاتِ زر اور پاکستان کی برآمدات میں شدید کمی واقع ہو سکتی ہے۔ڈاکٹر حفیظ پاشا کا کہنا تھا کہ مشرقِ وسطی کی صورتحال کے باعث پاکستان کا تجارتی خسارہ، جو اس وقت 2 ارب ڈالر ہے، جون تک بڑھ کر 5 سے 6 ارب ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر صورتحال نہ سنبھلی تو خلیجی ممالک سے پاکستانی، ہندوستانی اور بنگلادیشی کارکنوں کی بڑی تعداد بے دخل ہو سکتی ہے۔پیٹرول کی قیمتوں پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق وزیرِ خزانہ نے کہا کہ حکومت کو قیمتوں میں اس قدر بھاری اضافہ نہیں کرنا چاہیے تھا

کیونکہ پیٹرول اور ڈیزل کا اسٹاک پرانی قیمتوں پر آ چکا تھا، حکومت کے پاس صرف 10 سے 15 روپے بڑھانے کی گنجائش تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتیں 7 فیصد تک گری ہیں لیکن مقامی سطح پر مہنگائی مارچ کے آخر تک 11 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔،سابق وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ جنگ ختم ہوجائے پھر بھی آبنائے ہرمز بند ہو تو معاشی نقصان تو جاری رہیگا، مجھے نہیں لگتا کہ ایران آبنائے ہرمز کو فوری کھول دے۔ڈاکٹر حفیظ پاشا نے مشورہ دیا کہ تجارتی خسارہ کم کرنے کیلئے روپے کی قدر میں ایڈجسٹمنٹ ضروری ہے تاکہ درآمدات قابو میں رہیں اور آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے بھی اب دیکھنا ہوگا کہ کیا شرائط سامنے آتی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی