خیرپورمیں منکی وائرس سے مبینہ طور پر ایک بچی انتقال کر گئی۔تفصیل کے مطابق سندھ کے ضلع خیرپور کی پیرگوٹھ کے کچے کوٹ میرمحمد کے قریب گائو ں محمد ایوب خروس میں وبائی وائرس پھیل گیااور ایک ہی گائو ں میں 10 روز میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 4 ہوگئی ۔ایک سالہ لیلاں خروس بھی مبینہ طورپرمنکی وائرس سے انتقال کرگئی ہیں۔ والدین کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 سالہ سنگین اور 1 سالہ ریشماں سگی بہنیں تھیں، گاوں میں مزید 5 سے زائد بچے مبینہ وائرس میں مبتلا ہیں۔علاقہ مکینوں کاکہناہے کہ خیرپورکے علاقے میں میڈیکل کی ٹیمیں بھیجی جائیں تاکہ بچوں کا علاج ہوسکے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی