i پاکستان

خیرپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، ساتھی فرارتازترین

February 21, 2026

خیرپور میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک جبکہ ان کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔تفصیل کے مطابق تھانہ رانیپور کے پولیس اہلکاروں کا سو بہودیرو لنک روڈ پر ڈاکوئوں کے ساتھ مقابلہ ہوا، دو ڈاکوں کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، بعد ازاں ہسپتال منتقلی کے دروان راستے میں دم توڑ گئے، ہلاک ڈاکوئوں سے کیش رقم اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ترجمان پولیس نے بتایا کہ ایس ایچ او تھانہ رانیپور کو اطلاع موصول ہوئی کہ نامعلوم ملزمان ڈاکو شریف شاہانی اور نفیس شاہانی کے ساتھ سوبہودیرو لنک روڈ پر واردات کے ارادے سے کھڑے ہیں، پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

ایس ایس پی خیرپور نے بتایا کہ ہلاک ڈاکوں کی شناخت عاقب اشرف اور علی اشرف گادہی سکنہ کامونکی ضلع گوجرانوالہ کے ناموں سے ہوئی ہے، ڈاکو بدنامہ زمانہ ڈاکوں شریف شاہانی اور نفیس شاہانی کے ساتھ واردات کے ارادے سے کھڑے تھے جنہوں نے کچھ دن قبل تھانہ رانیپور سے سائینداد کلھوڑو کے گھر سے لاکھوں روپے کیش اور زیورات کی ڈکیتی کی تھی۔ایس ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ ہلاک ڈاکوں کا کریمنل ریکارڈ خیرپور سمیت دیگر اضلاع سے بھی معلوم کیا جا رہا ہے، فرار ڈاکوں کی گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی